ایسےملک کو بربادی سےکون روک سکتا ہے

ملک کےبربادی کےاسباب

کسی بھی ملک کی بربادی اسکے اعلی طبقےکےلوگ ہوتےہیں جو بادشاہت کی دیوار بنائےرکھتےہیں۔

جس ملک میں "جاگیردار" مردم شماری نہیں ہونےدیتے،
جس ملک میں "مولوی" اپنےناقص علم کا استعمال یا اپنےعلم کا غلط استعمال کرتےہیں،
جس ملک میں "سیاسی لیڈران" لوٹ مار میں کمی نہیں ہونےدیتا،
جس ملک میں "بیوروکریٹ" سرکاری نظام کو ڈیجیٹل اور شفاف ہونے نہیں دیتا،
جس ملک میں "استاد" طالب علم کو سوال اٹھانےنہیں دیتا،
جس ملک میں صحافی قلم فروشی سےباز نہیں آتا،
جس ملک میں "مرد" عورت کو اسکول،کالج،یونیورسٹی،دفتر اور ہسپتال جانےنہیں دیتا،

ایسےملک کو برباد ہونےسےکون روک سکتاہے؟


ہم ایسی قوم میں رہتےہیں جہاں ڈاکٹرز صحت تباہ کرتےہیں،
وکلاء انصاف تباہ کرتےہیں،
جامعات علم کو تباہ کرتی ہیں،
اخبارات معلومات کو تباہ کرتی ہیں،
انسان مذھب کےنام پر اخلاقیات تباہ کرتےہیں اور بینک اقتصادیات کو تباہ کرتےہیں۔

اس ملک کو تباہی سےکون روک سکتاہے؟


جہاں سیاست کو گھر کی لونڈی بنایاجائے،
جہاں غریب کو عزت اور روزگار نہ دیا جائے،
جہاں امیر کیلئےایک اور غریب کیلئےدوسرا قانون بناجائے،
جہاں عزت پیشےسےپہچانی جاتی ہو،
جہاں قوموں کےحقوق پر ڈھاکہ ڈالا جاتا ہو،
جہاں عورت کو عزت نہ دی جاتی ہو عورت کےحقوق نہ دئےجاتےہوں عورت کو محکوم سمجھاجاتا ہو،
جہاں ذاتی مفاد کیلئےاور چند پیسوں کیلئےگناونےکام کیئے جاتےہوں۔

ایسےملک کو تباہی سےکون روک سکتاہے؟


 جہاں پردےکو بدن کےحصےڈھکنےتک پردہ سمجھاجاتاہو، 
جہاں مذہب کےلباس میں لوگوں کو گمراں کیا جاتا ہو،
جہاں مسجدیں بنانےکےبجائےبڑی بڑی عمارتیں بنائی جاتی ہوں،
جہاں طوائف کے کوٹھےروز بھرےہوئےہوں اور مسجدیں ویرانےکی تصویر پیش کرتےہوں،
جہاں دنیاپرست علماء و مولوی لوگوں کو جہاد کےفضائل بیان کرتےہوں اور جب وقت جہاد آتاہو تو غریب و لاچار کی اولادوں کو بھیجاجاتاہو،
جہاں انسانیت سےزیادہ فرقہ واریت کو فروغ دیاجاتاہو،
جہاں چند پیسوں کیلئےدوسرےانسان کا خون بہایا جاتا ہو۔
ایسےملک کو برباد ہونےسےکون روک سکتاہے!!!

"شعر"

"کتاب سادہ رہےگی کب تک کبھی تو آغازِ باب ہوگا،
جنہوں بستی اجاڑ ڈالی ہے کبھی تو انکا حساب ہوگا"


والسلام۔۔۔

No comments:

Post a Comment

How, Who and why CORONA-VIRUS spreaded?

CORONA-VIRUS is waged war. Writer: The Wired Analyst Author: M. Ulass Yar Babar Ref.       Attached The corona virus is a known ...